شوراتری تقریبات میں شرکت کیلئے ہندو یاتری آج پاکستان پہنچیں گے

شوراتری تقریبات میں شرکت کیلئے ہندو یاتری آج پاکستان پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) ہندو مذہب کے روایتی تہوار شوراتری کی تقریبات میں حصہ لینے کیلئے بھارت سے ہندو یاتریوں کا ایک بڑا وفد واہگہ بارڈ ر کے راستے آج پاکستان پہنچے گاجہاں پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق دیگر ہندو رہنماؤں اور بورڈ افسران کے ہمراہ انکا استقبال کریں گے۔ پاکستان پہنچنے کے بعد ہندو یاتری گوردوارہ ڈیرھ صاحب لاہور میں ایک روز قیام کے بعدکل مرکزی تقریب میں حصہ لینے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے چکوال روانہ ہو جائیں گے جہا ں پر 7مارچ کو تاریخی کٹاس راج مندر ضلع چکوال میں مرکزی تقریب منعقد ہو گی جس میں ملک بھر ہندو برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گے جبکہ چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق سمیت اقلیتی اراکین پارلیمینٹ اور متعدد رہنما ء شریک ہونگے۔