میٹرو بس کی جزوی معطلی ، اتھارٹی کو ایک کروڑ10 لاکھ روپے کا نقصان

میٹرو بس کی جزوی معطلی ، اتھارٹی کو ایک کروڑ10 لاکھ روپے کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر،اپنے خبرنگار سے) سکیورٹی خدشات کے پیش نظرمیٹروبس کوایک بارپھرجزوی طورپرمعطل کردیاگیا ہے۔سکیورٹی خدشات کے باعث میٹروبس سروس کی دوروزمکمل اور ایک روزجزوی طورپربندش، میٹروبس سروس اتھارٹی کوایک کروڑ10 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔شہر میں رواں ہفتے احتجاجی مظاہروں اور سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر میٹرو بس سروس دو روز مکمل جبکہ ایک روز جزوی طور پربند رہی ،میٹرو بس اتھارٹی کی جانب سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کیے گئے سروے کے مطابق اتھارٹی کو ٹکٹنگ کی مد میں پچاسی لاکھ روپے جبکہ چار بسوں کی توڑ پھوڑ کی مد میں 25 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ میٹرو بسوں پر روزانہ پونے دو لاکھ سے دو لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔واضح رہے میٹرو بس اتھارٹی کو یہ نقصان برداشت کرنا ہوگا جبکہ آپریشنل لاگت ترک کمپنی البیراک کو ادا کرنا ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -