کراچی، رینجرز ہیڈ کوارٹرمیں پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز سے 7 گھنٹے تک تفتیش

کراچی، رینجرز ہیڈ کوارٹرمیں پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز سے 7 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز سے رینجرز نے عزیز بلوچ کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر تفتیش مکمل کر لی۔رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز سے رینجرز حکام نے 7 گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش کی، ذرائع کے مطابق اس دوران ثانیہ ناز نے رینجرز سے تفتیش میں مکمل تعاون کیا اور آئندہ بھی کسی قسم کی ضرورت پڑنے پر ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوان ثانیہ ناز سے ان کے بینک اکاؤنٹس اور عزیز بلوچ کے حوالے سے مختلف سوالات کئے گئے۔ ثانیہ ناز کو رینجرز حکام نے گذشتہ روز ایک خط کے ذریعے تفتیش کے لئے طلب کیا تھا اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری کو بھی پیشگی ا?گاہ کر دیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -