محسن لطیف مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کی صدارت سے مستعفی
لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کے بھانجے محسن لطیف نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا، استعفیٰ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے صدر کیپٹن صفدر کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کے صدر محسن لطیف اور سینئر نائب صدر کامران عباسی نے تنظیمی اختلافات پر استعفے دے دئیے ہیں اور اپنے استعفوں کی کاپیاں یوتھ ونگ پاکستان کے صدر اور ایم این اے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھجوا دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق استعفے ن لیگی حکومت کی پالیسیوں اور تنظیمی امور میں اختلافات پر دئیے گئے ہیں۔ محسن لطیف سابق رکن پنجاب اسمبلی ہیں جو کہ پی پی 147 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی کے مقابلے میں شکست کھا گے تھے۔