وزیر اعظم کا کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت سے قبل سکیورٹی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ ،ایشیا کپ میں ناقص کا کردگی پر رپورٹ طلب

وزیر اعظم کا کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت سے قبل سکیورٹی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این) وزیر اعظم نواز شریف نے ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست پر اظہار برہمی کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بھی سے رپورٹ طلب کر لی ، وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ ملاقات کے دوران بنگلہ دیش میں ایشیا کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست پر برہمی کا اظہار کیا اور چیئرمین پی سی بی سے اس ضمن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیرِ اعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ایک ایڈوانس سکیورٹی ٹیم بھارت بھیجنے کی ہدایت کی ہے جو ورلڈ ٹی 20 مقابلوں کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے بارے میں رپورٹ تیار کرے گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزچوہدری نثار علی خان نے نواز شریف سے ملاقات کی ۔جس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اور اس ضمن میں پاکستان کی ٹیم بھارت بھیجے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرداخلہ نے وزیراعظم کوورلڈ کپ میں شرکت کی لیے قومی ٹیم کے دورہ بھارت پرسیکیورٹی سے متعلق اہم بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو ہدایت کی کہ قومی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے سے پہلے ایک ایڈوانس سکیورٹی ٹیم بھارت بھیجی جائے جو وہاں کے حکام سے مل کر پاکستانی ٹیم کی سکیورٹی کے لئے اٹھائے گئے بھارتی اقدامات کا جائزہ لے ،اس ٹیم کے اطمینان کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے یا نہ جانے کے بارے میں فیصلہ اس رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔بیان کے مطابق نواز شریف نے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے دوران انھیں کہا کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ کر کے ٹیم کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں ہی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجی جاسکتی ہے۔چوہدری نثار علی خان ٹیم کی بھارت سے واپسی پر وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرینگے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

نئی دہلی(ویب ڈیسک) دھرم شالہ میں 19 مارچ کو شیڈول پاک بھارت کرکٹ میچ ہو گا یا نہیں ؟۔ غیر یقینی کی صورتحال اب تک واضح نہیں ہو سکی۔ بھارتی وز یر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر ہماچل پردیش کے وزیر اعلی نے درخواست کی تو پاکستانی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر دی جائے گی۔اس سے قبل ہماچل پردیش کے وزیر اعلی نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر سکیورٹی خدشات کے باعث پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں کھیلیں یا نہیں ضمانت دی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -