تحفظ خواتین بل،مولانا فضل الرحمن نے (آج) مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا

تحفظ خواتین بل،مولانا فضل الرحمن نے (آج) مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ہفتہ کو مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں پنجاب اسمبلی کے تحفظ خواتین بل پر تبادلہ خیال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ مذہبی جماعتوں کا اجلاس ہفتہ کو(آج) طلب کیا گیا ہے اور علامہ ساجد میر، سراج الحق، ساجد نقوی، مولانا اویس نورانی سمیت مذہبی قیادت کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے بل میں تشدد کی غلط تشریح کر کے مردوں کو رسوا کرنے کا قانون بنایا گیا، قانون میں تشدد اور تادیب میں فرق روا نہیں رکھا گیا، قانون گھر کے سربراہ کو دشمن تصور کر کے بنایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں جاہلانہ رویے اور تشدد موجود ہے ہم اس کا خاتمہ بھی چاہتے ہیں مگر پنجاب اسمبلی کے بل میں تشدد کی غلط تشریح کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -