مصطفیٰ کمال کے الزامات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے،پی ٹی آئی

مصطفیٰ کمال کے الزامات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے،پی ٹی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے مصطفیٰ کمال کے الزامات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مصلحت کے بغیر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔پاکستان تحریک انصاف نے مصطفیٰ کمال کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق مصطفیٰ کمال کی جانب سے الطاف حسین اور رحمان ملک پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ متحدہ اور پیپلز پارٹی کے را سے روابط کا الزمات غیر معمولی نوعیت کا ہے۔ ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مصلحت کے بغیر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، انہوں نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

صفحہ اول -