آل پاکستان پارلیمنٹری ڈیبیٹنگ چیمپن شپ 2016ء کا باقاعدہ آغاز
لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام آل پاکستان پارلیمنٹری ڈیبیٹنگ چیمپن شپ 2016ء کا باقاعدہ آغاز انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے وحید شہید حال میں ہوا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ شاہد محمود گل، ڈپٹی ڈائریکٹر ذبیراکرم، چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر عابد حسین چوہدری اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں
اور یہ چیمپن شپ انہیں اپنا ہنر دکھانے کا بھرپور موقع فراہم کرے گی۔ تقریب میں پاکستان بھر سے تقریباً50ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپن شپ کا فائنل بروز سوموار 7مارچ2016ء کو الرازی ہال میں ہوگا۔