شاہین ٹی بی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹی بی کے عالمی دن پر سیمینار
لاہور(پ ر) ’’آئیں ہم سب مل کر ٹی بی کے خلاف جہاد کریں۔‘‘ شاہین ٹی بی فاؤنڈیشن لاہور پاکستان کے زیر اہتمام ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار 24 مارچ 01:30 بجے دوپہر تا شام 04:30 الحمرا ہال نمبر 3 دی مال لاہور میں بانی شاہین ٹی بی فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر ساجدقیوم کی زیر نگرانی ہوگا۔جس میں ٹی بی کے موضوع پر تحقیقی لیکچرز پیش کیے جائیں گے۔تقریب کے آرگنائزز میں چیئر مین شاہین ٹی بی فاؤنڈیشن مقبول احمد چوہدری،سنیئر وائس چیئر مین وسیم احمدبھی شامل ہیں۔ ، وائس چیئر مین طارق گُل، چیئر پرسن ڈاکٹر روبینہ صبا اعوان، جنرل سیکرٹری امیر شہزاد، فنانس سیکرٹری مصباح اکرام شرکت کرینگے۔
، ڈاکٹر ایم ایس بابر،ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر علی ارشد پیر زادہ، ڈاکٹر وسیم انور، ڈاکٹر سید فیض الحسن، ڈاکٹر محمد اسلم جوئیہ، ڈاکٹر محمد رمضان ہاشمی اور حکیم ڈاکٹر ثاقب مجید شامل ہیں۔