سیکنڈری سکول سالانہ امتحانات کے سلسلے میں پنجابی اور انگلش کا پرچہ

سیکنڈری سکول سالانہ امتحانات کے سلسلے میں پنجابی اور انگلش کا پرچہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نا مہ نگار سے )سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2016 کے سلسلہ میں گزشتہ روز پرچہ پنجابی اورانگلش لٹریچر منعقد ہوا۔ تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی گئی۔ چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر محمد نصراللہ ورک نے تمام امتحانی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایمانداری اور قومی فریضے کے تحت اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔ جبکہ ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بنک میں اپنی موجودگی کو بروقت یقینی بنائیں اور سوالیہ پرچہ جات جاری کرتے وقت اچھی طرح پڑتال کر لیں ۔ کہ ڈیٹ شیٹ کیمطابق ہی سوالیہ پرچہ جاری کیا جا رہا ہے۔