علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،سمسٹر بہار کے داخلوں میں توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،سمسٹر بہار کے داخلوں میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نامہ نگار سے )ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور رسول بخش بہرام نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمیسٹر بہار کے داخلے کی تاریخ 21 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے۔علم دوست وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے طلبہ کے بے حد اصرار پر داخلہ کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ اب طلبہ بغیر لیٹ فیس 21 مارچ تک مختلف پروگرامز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی ہدایت پر دفترہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہے گا۔میٹرک تا پی ایچ ڈی مختلف پروگرام میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ ہفتہ اور اتوار کو بھی ریجنل کیمپس علامہ اقبال ٹاؤن سے پراسپیکٹس لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی سہولت کے لئے ریجنل کیمپس میں چوبیس گھٹنے پراسپیکٹس دستیاب ہے۔علاوہ ازیں لاہور ریجن کے اضلاع لاہور،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے 59 مقرر کردہ سیل پوائنٹ سے بھی پراسپیکٹس حاصل کئے جا سکتے ہیں۔