سانحہ سندر،مقدمے کی سماعت کا دائرہ اختیار چیلنج کرد یا گیا

سانحہ سندر،مقدمے کی سماعت کا دائرہ اختیار چیلنج کرد یا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ سندرمیں جاں بحق 45مزدوروں کے مقدمے کی سماعت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا گیا ہے ،فاضل جج نے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15مارچ تک ملتوی کردی۔عدالت میں سند رپولیس نے ناقص میٹریل سے بنی عمارت کے مالک محمد اشرف مرحوم سمیت دیگر 4 ملزمان رانا منیر ،خالد محمود کھوکھر، حسن احمد اور منظورحسین کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان کے وکلا نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا اور استدعا کی کہ یہ مقدمہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں لہذا اسیشن کورٹ بھجوایا جائے۔


عدالت نے وکلا کے چیلنج کرنے پر انہیں بحث کے لئے 15مارچ کو طلب کرلیاہے۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے عمارت تعمیر کرتے وقت ناقص میٹریل استعمال کیا جس سے عمارت گرگئی اور 45افرادملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔