پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پولیس کے ہراساں کرنے پر عدالت پہنچ گیا

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پولیس کے ہراساں کرنے پر عدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو درخواست گزار جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ۔عدالت میں درخواست گزارسکینہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے علی احمدکے ساتھ پسند کی شادی کی ہے لیکن اس کے گھر والے اس رشتہ سے خوش نہیں ہیں ،اسی وجہ سے اب وہ پولیس کی ملی بھگت سائلہ اور اس کے شوہر کو ہراساں کر رہے ہیں جبکہ اسے شوہرسے طلاق لینے پر بھی مجبور کیا جارہا ہے انکار پر مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارراوئی کا حکم دیا جائے ۔

جس پر عدالت نے متعلقہ پولیس کو شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔