قتل کے دو ملزموں کی جانب سے بریت کی درخواست خارج
لاہور(نامہ نگار )جوڈیشل مجسٹریٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے مقدمہ مزید سماعت کے لئے سیشن عدالت بھجوا دیاہے ۔ استغاثہ کے مطابق پولیس نے شعیب طارق نامی شہری کو قتل کرنے کا مقدمہ ملزمان زاہد اورعمر مبارک کے خلاف درج کررکھا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنے وکیل کی وساطت سے بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے ملزمان نے گزشتہ روز موقف اختیار کررکھا تھا کہ پولیس نے ان کے خلاف قتل کا بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کررکھا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں بری کیا جائے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی بریت کی درخواست خاری کرتے ہوئے مقدمہ مزید سماعت کے لئے سیشن عدالت کو بھجوا دیا ہے ۔
جہاں ایڈیشنل سیشن جج نوید اقبال نے مذکور ہ ملزمان کوآئندہ سماعت پر6مارچ کے لئے جیل سے طلب کرلیا ہے ۔