میکڈونلڈ غالب مارکیٹ برانچ کے خلافہرجانے کا دعویٰ دائر
لاہور(نامہ نگار )سول کورٹ میں میکڈونلڈغالب مارکیٹ برانچ کے خلاف 5کروڑ 50ہزارروپے ہرجانے کادعویٰ دائرکردیاگیا ہے ،یہ دعوی شہری ثاقب معراج نے دائر کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارچ2013ء میں غیرمعیاری برگرکی شکایت پرملازمین سے جھگڑاہواجس پر پہلے تو اس کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور میکڈونلڈذ کے سی ای اوسہیل ملک نے اپنے دیگر ملازمین کے ساتھ مل کر اسے دھکے دے کر اہل خانہ سمیت باہر نکال دیا۔
،میں معززشہری ہوں ،میری تذلیل کی گئی ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ۔