خواتین کی تصاویر والے تشہیری بورڈزکیخلاف دائر درخواست پرڈی سی او لاہور اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس وقاص روف مرزا نے خواتین کی تصاویر پر تشہیری بورڈزکے خلاف دائر درخواست پرڈی سی او لاہور اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 مارچ تک جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار شاہ رخ صدیق کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر بھر میں خواتین کی تصاویر پر مبنی سائن بورڈز میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ سائن بورڈز کسی منظوری کے بغیر شہر کی مختلف شاہراہوں پر آویزاں کئے جا رہے ہیں، خواتین کی تصاویر پر مبنی سائن بورڈ معاشرے میں بے راہ روی کا باعث ہیں، آئین کے227کے مطابق ایسے سائن بورڈز اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ خواتین کی تصاویر پر مبنی سائن بورڈز اتارنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ڈی سی او لاہور اور ڈی جی پی ایچ سے 24مارچ تک جواب طلب کر لیا۔