کرپشن اورظالم نظام کیخلاف عوام کو سڑکوں پر نکلنا پڑے گا،حسین محی الدین

کرپشن اورظالم نظام کیخلاف عوام کو سڑکوں پر نکلنا پڑے گا،حسین محی الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ،سانحہ بلدیہ کراچی سمیت دہشتگردی کی بھینٹ چڑھنے والے ہزاروں پاکستانیوں کی شہادتوں پر خاموشی اختیار کرنے والے حکمران اور انصاف کے ادارے اللہ کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں۔تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ظلم پر خاموشی اختیار کرنیوالے ملک اور عوام سے مخلص نہیں ۔ پاکستان میں حقیقی امن کے قیام اور انصاف کے نظام کو پروان چڑھانے کیلئے کرپشن اور اس ظالم نظام کے خلاف عوام کو سڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن سیاسی اور مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف بلاخوف و خطر اپنا دینی، ملی، قومی فریضہ انجام دیتی رہے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -