’’ایک شام دوستی کے نام ‘‘ تقریب میں شرکت کیلئے معروف اداکارہ زینت امان20 مارچ کو لاہور آئیں گی

’’ایک شام دوستی کے نام ‘‘ تقریب میں شرکت کیلئے معروف اداکارہ زینت امان20 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) بالی وڈی کی معروف اداکارہ زینت امان20 مارچ کو لاہور آئیں گی جہاں وہ ایک اہم تقریب میں شرکت کریں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ زینت امان لاہور میں’’ایک شام دوستی کے نام ‘‘سے ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے آرہی ہیں جس میں ان کے علاوہ دیگر بھارتی اور پاکستانی ستارے شریک ہوں گے۔ اس تقریب میں بھارت کی مشہور گلوکارہ ریکھا بھردواج اور پاکستانی گلوکار اسرار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ پروگرام کی میزبانی وی جے اینڈی کمار اور انوشے اشرف کریں گی۔ زینت امان کا شمار ماضی کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -