فیڈرل لاجز کو فنڈزکا اجراء، فرحت اللّٰہ بابر کی قرارداد سینٹ میں متفقہ طورپر منظور

فیڈرل لاجز کو فنڈزکا اجراء، فرحت اللّٰہ بابر کی قرارداد سینٹ میں متفقہ طورپر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر) پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں فیڈرل لاجز کو فنڈز سالانہ کی بنیاد پر جاری کئے جائیں نہ کہ ماہانہ کی بنیاد پر جیسا کہ جاری کئے جاتے ہیں۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیڈرل لاجز کی مرمت اور تزئین آرائش کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈ جاری کئے جائیں۔ اس قرارداد کی ضرورت اس وجہ سے پیش آئی کہ بدھ کے روز سینیٹ میں ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں متعلقہ وزیر نے اس بات کا برملا اعتراف کیا کہ ملازمین کو ادائیگیاں غیرمستقل بنیادوں پر کرنے کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -