ملک میں صحت اور تعلیم کا سخت فقدان ہے،منظوروٹو

ملک میں صحت اور تعلیم کا سخت فقدان ہے،منظوروٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں ساڑھے تین سو فیصد تک اضافہ سے عوام میں گہری تشویش کا سبب بن رہا ہے ادویات عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ لوگ علاج نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے جبکہ حکمران بیرونی دوروں اور ہیلی کاپٹر خریدنے میں مصروف ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صحت کی سہولتیں عوام کی رسائی سے دور ہو گئی ہیں، پاکستان میں ہیلتھ ایجوکشن کا سخت فقدان ہے ملک کو صحت عامہ کے حوالے سے بے شمار مسائل درپیش ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -