زرداری کی پریس کانفرنس ڈاکٹرز کے مشورے پر منسوخ ہوئی ،رحمان ملک
نیویارک(اے این این) سابق وزی رداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیویارک میں اپنی اہم پریس کانفرنس ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد منسوخ کی ،اس کا ڈاکٹر مصطفی کمال کی پریس کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔نیویارک میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا کو بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کو ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ وہ پریس کانفرنس نہ کریں جس کے بعد جمعرات کو طے شدہ پریس کانفرنس منسوخ کرنا پڑی ۔ ان کا کہنا تھا اس فیصلے کا مصطفی کمال کی پریس کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں ۔ رحمان ملک نے کہا مصطفے کمال کی میڈیا سے گفتگو کا اسٹیبلشمنٹ سے بھی کوئی تعلق نہیں ، وہ را کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔ سابق میئر نے ان سے پلاٹ بھی مانگا اور ان کی گورنر بننے کی خواہش کو بھی رحمان ملک نے پورا ہونے نہیں دیا مصطفی کمال ان سے ذاتی انتقام لے رہے ہیں ۔