بلنگ سمیت بجلی کے تمام معاملات واپڈا کے دائرہ اختیار میں نہیں: ترجمان

بلنگ سمیت بجلی کے تمام معاملات واپڈا کے دائرہ اختیار میں نہیں: ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)واپڈا کے تر جمان نے کہا کہ 2007میں واپڈا کی تنظیم نو کے بعد بلنگ سمیت بجلی کے معاملات واپڈا کے دائرہ اختیار میں شامل نہیں بلکہ یہ پاور ڈسٹر ی بیو شن کمپنیوں کی ذمہ داری ہے اور ان ڈسٹر ی بیو شن کمپنیوں کا انتظامی یا مالی لحاظ سے واپڈا کا کو ئی تعلق نہ ہے ۔لہڈا ایک ایسے معاملے میں واپڈا کو مورد الزام ٹھرانا جس کا واپڈا سے تعلق ہی نہیں حقیقت کے بر عکس ہے ۔تر جمان نے واضح کیا ہے کہ پاور سیکٹر اصلاحات اور 2007میں پاور ونگ کی تنظیم نو کے بعدواپڈا کا دائرہ کا ر صر ف پانی اور پن بجلی کے نئے منصو بوں کی تعمیراور مو جو دہ پن بجلی گھروں کے آپر یشن اور دیکھ بھال تک محدو د ہیں۔جبکہ بجلی کے تمام معاملات جنریشن ،ٹرانسمیشن اور ڈسٹر ی بیو شن کمپنیوں کی ذمہ دار ی ہیں ۔

مزید :

کامرس -