کراچی،مصطفی کمال کے حق میں وال چاکنگ کا سلسلہ شروع
کراچی (آئی این پی )سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد کراچی میں ان کے حق میں وال چاکنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ شہر کی مختلف دیواروں پر مصطفیٰ کمال کے حق میں نعرے لکھ دئیے گئے ۔ کہیں انہیں خوش آمدید کہا جا رہا ہے تو کہیں جئے مصطفیٰ کمال بھائی لکھا ہوا ہے۔ ساتھ ہی نعرے لکھنے والوں نے اپنے نام بھی تحریر کئے ہیں۔