سندھ اسمبلی کے اجلاس کا پرانی بلڈنگ میں انعقاد
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو پرانی اسمبلی بلڈنگ میں منعقد ہوا ، جس پر ارکان نے خوشی کا اظہار کیا ۔ نئی بلڈنگ میں 24 جون 2014 کو پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا ۔ اس کے بعد پہلی مرتبہ پرانی بلڈنگ میں جمعہ کو اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ اس پرانے ایوان نے پاکستان بنایا تھا ۔ اس کی تاریخی حیثیت ہے ۔ اسمبلی کے ہر سیشن کا ایک دن یہاں گذاریں گے تاکہ یہ ایوان بھی فعال اور کارآمد رہے ۔ اجلاس کے دوران ساؤنڈ سسٹم میں مسائل پیدا ہوتے رہے ۔