پہلے بتادیا تھا کہ مارچ میں حالات خراب ہوں گے ،منظور وسان

پہلے بتادیا تھا کہ مارچ میں حالات خراب ہوں گے ،منظور وسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر معدنیات و معدنی ترقی اور اینٹی کرپشن منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ مارچ کے مہینے میں حالات خراب ہوں گے ۔ ایک بار پھر خواب دیکھا ہے کہ کچھ لوگ آئیں گے اور کچھ لوگ جائیں گے ۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ میں نے یہ بھی خواب دیکھا ہے کہ کچھ لوگ گرفتار بھی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک مضبوط جماعت ہے ۔ اس کے لوگ کہیں نہیں جائیں گے ۔ پیپلز پارٹی پہلے سے بھی مضبوط ہوگی پیپلزپارٹی کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔نقصان کسی اور کا ہوتا دیکھ رہا ہوں ۔ آنے والے دن کچھ دوستوں کے لیے سخت ہوں گے ۔ سابق سٹی ناظم سید مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے حوالے سے منظور حسین وسان نے کہا کہ اس بارے میں بھی پہلے ہی خواب دیکھا تھا اور بتادیا تھا ۔ یہ ایم کیو ایم کے لوگوں کا اندرونی معاملہ ہے ۔ ان سے بات کی جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔