اسلام آباد کے پہلے مئیر اور 3ڈپٹی مئیرز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد کے پہلے مئیر اور 3ڈپٹی مئیرز نے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پہلے مئیر اور 3ڈپٹی مئیرز نے حلف اٹھا لیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارم نیازی نے ان سے انگریزی میں حلف لیا ۔ جمعہ کو اسلام آباد کے مئیراور ڈپٹی مئیرز کی تقریب حلف برداری کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوئی ،خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی نے شیخ انصر عزیز سے میئر اورڈپٹی میئرزذیشان علی ،محمد اعظم خان اور چودھری رفعت جاوید سے ان کے عہدوں کاحلف لیا۔ اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر علیم شہاب کاکہناتھاکہ تمام سیاسی جماعتوں نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔