پارا چنار،اقبال ظفر جھگڑا گورنر بننے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم
پاراچنار(نمائندہ پاکستان) اقبال ظفر جھگڑا کی بحیثیت گورنرکے انتخاب پر پاراچنار میں مسلم لیگ ( ن) کی جانب سے خوشی منائی گئی اور لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ پاراچنار میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مختلف تنظیموں کے رہنماوں اور امن کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن ) کے صدر سید حسین اور سیکٹری جنرل ملک حبیب حسین نے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا سیاسی شخصیت ہیں اور ان کی بحیثیت گورنر تقرری ایک اچھا اقدام ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جمیل کاظمی ، سید اسرار حسین ، حسین اکبر ، حاجی اصغر اور دیگر رہنماوں نے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو اولین فرصت میں پاراچنار آنے کی دعوت دی اور کہا کہ پاراچنار آمد کے موقع پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے اقبال ظفر جھگڑا کی بحیثیت گورنر انتخاب پر حکومت کی پالیسی کو بھی سراہا۔