ثانیہ ناز سے عزیر بلوچ کے بیان کی روشنی میں رینجرز ہیڈکوارٹر میں تفتیش

ثانیہ ناز سے عزیر بلوچ کے بیان کی روشنی میں رینجرز ہیڈکوارٹر میں تفتیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر) رکن سندھ اسمبلی ثانیہ نازسے لیاری گینگ کے سرغنہ عزیربلوچ کے بیان کی روشنی میں تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔لیاری سے منتخب رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز جمعہ کی صبح رینجرز ہیڈکوارٹر پہنچیں۔ ثانیہ ناز کو رینجرز نے عزیر بلوچ کیس میں تفتیش کے لیے یکم مارچ کو طلب کیا تھا۔ ثانیہ نے مصروفیات کے باعث رینجرز سے چار مارچ کو طلب کرنے کی درخواست کی تھی جسے رینجرز کی جانب سے منظور کرلیا گیا تھا۔ ثانیہ ناز سے لیاری گینگ کے سرغنہ عزیربلوچ کے بیان کی روشنی میں تفتیش کی گئی۔ ثانیہ ناز سے تفتیش کے لیے اطلاع وزیراعلی ہاس میں بھی دی گئی تھی۔ ثانیہ ناز ذوالفقار مرزا کے بعد دوسری شخصیت ہیں جنہیں اس کیس کی تفتیش کے لیے رینجرز ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا ہے۔