اقبال ظفر جھگڑا نے خیبر پختونخو اکے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اقبال ظفر جھگڑا نے خیبر پختونخو اکے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(پاکستان نیوز) اقبال ظفرجھگڑانے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل نے ان سے حلف لیا۔ وزیراعلی پرویز خٹک بھی ڈائس پر موجود تھے جبکہ چیف سیکرٹری امجدعلی خان نے تقرری کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا ۔ تقریب میں گورنرپنجاب رفیق رجوانہ،وزیرسیفران لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادربلوچ، لیڈرآف ہاؤس، سینٹر راجہ ظفرالحق، سابق گورنرسردارمہتاب احمدخان، لیفٹیننٹ جنرل(ر) افتخارحسین شاہ، کمانڈرخلیل الرحمان، وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پیرصابرشاہ، پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما سرداریعقوب خان ناصر نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی جبکہ بعض صوبائی وزراء ، اراکین پارلیمنٹ ، اعلی سول وملٹری حکام، قبائلی زعماء، معززین شہر، علماء کرام،صحافی اورگورنرکے عزیز واقارب نے تقریب میں شرکت کی ۔