نامعلوم افراد کا سنا تھا اب بے نام پارٹیاں بھی بن رہی ہیں،شہلا رضا

نامعلوم افراد کا سنا تھا اب بے نام پارٹیاں بھی بن رہی ہیں،شہلا رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این) سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد تو سنے تھے اب نامعلوم پارٹیاں بننا شروع ہوگئیں۔سندھ اسمبلی سے اجلاس سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال نے ہوم ورک اچھا نہیں کیا تھا، ایسے بہت سے ڈرامے دیکھے ہیں، نامعلوم افراد تو سنے تھے اب نامعلوم پارٹیاں بننا شروع ہوگئیں، پاکستان کے جھنڈے کو پارٹی کا جھنڈا نہیں بنایا جاسکتا جبکہ جھنڈے کو پارٹی جھنڈے کے طور پر استعمال کرنا جرم سمجھتے ہیں، سیکیورٹی اداروں کو اس معاملے پر کارروائی کرنی چاہیے۔شہلا رضا کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال کے سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک اوردیگر لوگوں پرالزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی نے پہلے بھی سہولت کار کی مخالفت کی اور آج بھی مخالفت کرتی ہے جب کہ جن لوگوں نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ان کو مصطفی کمال بھول گئے ہیں۔