حکومت کی ترجیح بڑی بڑی عمارات اور شاہراہوں کی تعمیر کی بجائے تعلیم ہے :محمد عاطف
پشاور(پاکستان نیوز)صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہاہے کہ بلین ٹری سونامی سکیم کے تحت مردان میں مارچ2016 تک 31لاکھ پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے جس سے ماحول پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ ٹمبر مافیا کے خلاف صوبائی حکومت کی کاروائیاں جاری ہیں اور بہت جلد صوبے کو ٹمبر مافیا سے پاک کر دم لیں گے۔وہ مردان میں بلین ٹری سونامی سکیم کے تحت زمینداروں میں مفت پودے تقسیم کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ افسر عبد المنان خان،ضلعی کونسلر انجنےئر عادل نواز،اسفندیار،واجد علی،شیر بھادر اورمحکمہ فارسٹ کے اہلکار بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہنمائی میں بلین ٹری سونامی سکیم حکومت کا ایک دیر پا منصوبہ ہے جس کے تحت صوبے میں بڑے پیمانے پر جنگل اُگائے جارہے ہیں جس کے مکمل ہونے سے صوبے میں خوشحالی آئے گی اور ماحول پر مثبت اثرات پڑیں گے۔انہو ں نے کہا کہ ماحول کو اپنی نسلوں کے لئے محفوظ بنانے کے لئے ہر کسی کو ایک ایک درخت ضرور لگانا چاہےئے کیونکہ لوگوں کے تعاون کے بغیر صوبائی حکومت کے اقدامات کے دو رس نتائج مرتب نہیں ہوسکتے۔اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ افسر عبدالمنان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مردان میں بلین ٹری سونامی سکیم کے تحت دسمبر سے مارچ تک 31لاکھ پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پودوں کی دیکھ بھال کے لئے ایک مانیٹرنگ ٹیم بھی بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف انکی کاروائیاں جاری ہیں اور جلد ہی مردان ڈویژن کو ٹمبر مافیا سے پاک کردیا جائے گا۔صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے حکام کو ہدایت کی کہ بلین ٹری سونامی سکیم کے تحت مفت پودوں کی تقسیم میں شفافیت کو برقراررکھیں .انہوں نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دی جائیگی۔