پی ٹی سی ایل اور زیڈ ٹی ای کا انو ویشن سینٹر کے قیام کیلئے اشتراک کا اعلان

پی ٹی سی ایل اور زیڈ ٹی ای کا انو ویشن سینٹر کے قیام کیلئے اشتراک کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان میں بگ ویڈیو پرجوائنٹ انوویشن سینٹر کے قیام کے لیے زیڈ ٹی ای (ZTE) کارپوریشن کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ معاہدہ اسمارٹ ٹی وی کی اہم ترین خصوصیات میں بہتری سے متعلق ہے اور پی ٹی سی ایل کی جانب سے ہائی کوالٹی ویڈیو سروسز صارفین کو ٹی وی اور موبائل ڈیوائسز پر فراہم کی جاسکیں ۔جوائنٹ انوویشن سینٹرپاکستان میں بگ ویڈیو سروسز کے حوالے سے منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ اس سنٹر کے قیام سے دونوں فریق اپنے ریسورسز کو شیئرز کر سکیں گے، انفارمیشن کے تبادلے کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے سنگ میل عبور کر سکیں گے۔ اب پی ٹی سی ایل اپنی اسمارٹ ٹی وی سروس کومزید بہتر بناتے ہوئے نئی ویلیو ایڈڈ سروسز کے ساتھ صارفین کو مزید سہولیات پیش کرسکے گی۔معاہدے پر پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر ، عدنان شاہد اور زیڈ ٹی ای کے ملٹی میڈیا پراڈکٹ اینڈ سروسز کے وائس پریزیڈنٹ فرینک فینگ نے دستخط کئے۔ پی ٹی سی ایل اور زیڈ ٹی ای کے درمیان اس معاہدے سے پی ٹی سی ایل کے ویڈیو سلوشنز پر مبنی ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں بہتری آئے گی۔ اس طرح پی ٹی سی ایل کا آئی سی ٹی انفراسٹرکچر نئی اُبھرنے والی او ٹی ٹی(OTT) ٹیکنا لوجیز کا مقابلہ کرے گا اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر نظر رکھتے ہوئے مسابقت و جدت طرازی کی سطح کو بہتر بنا سکے گا۔معاہدے کے ذریعے تحقیق و ترقی کا عمل بھی قائم ہوگا جس سے پی ٹی سی ایل ایک بہترین آپریشن ماڈل کے ذریعے صارفین کے لئے الٹرا ہائی ڈیفینیشن ٹی وی سروسز کے ساتھ ساتھ سمارٹ ٹی وی استعمال کرنے کے حولاے سے بھی بہتر تجربہ فراہم کرے گا۔معاہدے کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عدنان شاہد، چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہا، ’’ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کے حوالے سے پی ٹی سی ایل لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔ بگ ویڈیو جوائنٹ انوویشن سینٹر ہمیں اس قابل بنائے گا کہ ہم لوکل سطح پر تحقیق کے ذریعے پاکستان کے لوگوں کی ڈیجیٹل ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ویڈیو سروسز فراہم کر سکیں۔ پی ٹی سی ایل صارفین کو ٹائم شفٹ کی سہولت اور ویڈیو آن ڈیمانڈ سروسز کے ساتھ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل ٹی وی پیش کر رہا ہے۔ زیڈ ٹی ای کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کی سمارٹ ٹی وی ایپ موبائل ورلڈ کانگریس میں ’جی ایس ایم اے‘ گلوبل موبائل ایوارڈز (GLOMO) 2016ء میں میڈیا، فلم، ٹی وی / ویڈیو کے زمرے میں بہترین موبائل ایپ کے لئے نامزد ہوئی تھی۔ زہو جن یون، سینیئر وائس پریزیڈنٹ برائے کلاؤڈ کمپیوٹنگ اینڈ آئی ٹی، زیڈ ٹی ای، نے کہا، ’’ دنیا بھر میں ویڈیو OTT کے حوالے سے زیڈ ٹی ای مارکیٹ لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ پی ٹی سی ایل ہمارا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے صارفین کو لائیو ٹی وی اور ویڈیوز پیش کر رہا ہے۔ ہم اس بات پر بہت پُر جوش ہیں کہ پی ٹی سی ایل کے ساتھ بشمول اسمارٹ ٹی وی مختلف جہتوں میں ہماری شراکت بڑھ رہی ہے جس سے پاکستان میں صارفین مستفید ہورہے ہیں۔‘‘پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) پاکستان میں آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے جو فکسڈ لائن وائس ٹیلیفونی، وائر لائن اور وائرلیس براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ٹیلی وژن سروسز کے علاوہ کاروباروں اور اداروں کو کارپوریٹ سروسز کا وسیع مجموعہ فراہم کرتا ہے۔