مصطفی کمال متحدہ کا اندرونی مسئلہ ہے،صدارتی نظام کے مطالبے پہلے بھی ہوتے رہے،سراج درانی

مصطفی کمال متحدہ کا اندرونی مسئلہ ہے،صدارتی نظام کے مطالبے پہلے بھی ہوتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اے این این) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کے مطالبے کامیاب نہیں ہوتے یہ پہلے بھی ہو چکے ہیں ۔سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ میں مصطفی کمال کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،مصطفیٰ کمال کا معاملہ ایم کیو ایم کا اندرونی مسئلہ ہےٍ ۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی جھنڈے سے عشق اچھی بات ہے لیکن قومی پرچم کو کسی پارٹی کا جھنڈا نہیں بنایا جا سکتا۔انھوں نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے مطالبے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں ایسے مطالبے کامیاب نہیں ہوتے۔پارلیمنٹیرین سسٹم ہی پاکستان کے لیے بہتر ہے ۔