قصور ، بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث 2افراد ہلاک ، 8شدید زخمی
قصور (بیورورپورٹ) ضلع قصور میں تیز بارش کے علاوہ آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات کے باعث دو افراد ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ چونیاں کے علاقہ میں کھیتوں میں کام کرنیوالے عطاء محمد اور محمد شریف آسمانی بجلی گرنے سے بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے اسی طرح موضع حسین خانوالہ میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث چالیس سالہ محمد رمضان اور تیس سالہ ذوالفقار علی کے علاوہ اسی علاقہ کے مزید دو افراد بری طرح زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کے عملہ اور علاقہ کے مکینوں نے ہسپتال پہنچایا جبکہ ایک شکستہ حال مکان گرنے کے باعث ملبے کے نیچے دب جانے کی وجہ سے حنیفاں بی بی اور اس کے گھر کے دیگر افراد بری طرح گھائل ہوگئے پولیس مصروف کاروائی ہے۔