بدعنوان عناصر کو بر داشت نہیں کریں گے،چیف ایگزیکٹو آئیسکو
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)بدعنوان عناصر کو بر داشت نہیں کریں گے۔ اچھی کارکردگی کے حامل کارکنان کو ایوارڈ اور انعام دیں گے۔ نادھندگان کے کنکشن منقطع کئے جائیں اور ریکوری کو یقینی بنائیں۔ میٹریل کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی سر کل کو پانچ ہزار میٹر اور اسلام آباد سرکل کو1400 میٹر دے دیئے ہیں تا کہ صارفین کو نئے کنکشن کے حصول میں جو دشواری ہے وہ ختم ہو جائے اور خراب میٹروں کو تبدیل کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر رانا عبد الجبار خان نے گزشتہ روز آئیسکو ہیڈ آفس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سر کل کے فیلڈ افسران کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ خراب ٹرانسفارمر ز کی مرمت کا کام جلد مکمل کر لیاجا ئے اور کسی بھی سب ڈویژن میں خراب ٹرانسفارمر موجود ہُوا تو متعلقہ ایس ڈی او کے خلاف کاروائی ہو گی۔ ڈیڈڈیفالٹرز سے بھی ریکوری یقینی بنائی جائے۔ چیف آئیسکو نے تمام فیلڈ افسران کو لائن لاسز، ریکوری اور بجلی چوری کے خلاف مہم کیلئے مقررہ احداف دیئے جبکہ انہوں نے روات کیلئے خصوصی طور پر 20ٹی او یو میٹروں کی منظوری دی۔ اجلاس میں چیف انجینئر کسٹمر سر وسز واجد علی کاظمی، چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر باسط زمان ، پی ڈی کنسٹرکشن چوہدری شوکت، ایکسئن سول احسن زمان ، منیجر کانفیڈینشل کا مران سر ور اور متعلقہ سر کلوں کے تمام ایس ای و ایکسئن ، ڈی سی ایم ، سی ایس او اورایس ڈی اوز بھی موجود تھے۔