پولیس کو کرایہ داری کوائف فراہم نہ کرنے پر 13ملزمان گرفتار
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس کو کوائف فراہم نہ کرنے پر 13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف11پنجاب کرایہ داری آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے مالک مکان قمر الہی ، فاروق، شکیل، عدنان اور کرایہ دار خرم شہزاد ، تنویر، ذوالفقار، فیض اللہ اور ساجد ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے مالک مکان یوسف اور ریاض، کرایہ دار اشرف اور عتیق الرحمان کے خلاف 11پنجاب کرایہ داری آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے۔