ڈینگی مچھر سے بچاؤکے سپرے سے 22 طالبات بیہوش

ڈینگی مچھر سے بچاؤکے سپرے سے 22 طالبات بیہوش
ڈینگی مچھر سے بچاؤکے سپرے سے 22 طالبات بیہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے سپرے کے باعث 22 طالبات بیہوش ہوگئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جہلم کے گرلز سکول میں ڈینگی کیخلاف چلائی جانے والی حکومتی مہم کے دوران ٹی ایم اے کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ کا سپرے کیاگیا جس کی وجہ سے 22 طالبات بیہوش ہوگئیں۔ طالبات کی بیہوشی کی خبر سن کر والدین اور ریسکیو اداروں کے اہلکار فوری طور پر سکول پہنچ گئے اور طالبات کو ہسپتال منتقل کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جہلم کے علاقے ڈومیلی میں ایک گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں مچھروں کو مارنے کے لیے ڈینگی سپرے کرنے سے 66 طالبات بے ہوش ہوگئی تھیں ۔ علاوہ ازیں اٹک کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنڈ میں ٹی ایم اے کی جانب سے ڈینگی سپرے کیا گیا جس کے نتیجے میں 400 سے زائد طالبات متاثر جبکہ 30 کے قریب بے ہوش ہوگئیں۔
اسی طرح کے واقعات کی وجہ سے حکومت نے ڈینگی سپرے کرنے سے قبل محکمہ صحت کی اجازت لازمی قرار دی تھی اور دیگر ہدایات جاری کی تھیں تاہم ایک بار پھر غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے پھر حادثہ پیش آگیا۔

مزید :

جہلم -اہم خبریں -