امریکی صدر اور اشرف غنی میں ویڈیوکانفرنس رابطہ، حکومت اور طالبان کے مذاکرات پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما اورافغان ہم منصب اشرف غنی کے درمیان وڈیو کانفرنس رابطہ ہو اہے جس میں دونوں رہنماﺅں نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے خطے میں امن عمل ، سکیورٹی اور پڑوسی ممالک سے تعاون کے حوالے سے اشرف غنی کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر براک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان سمیت خطے میں استحکام کیلئے امن عمل کی حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن عمل کے آگے بڑھنے سے ہی خطے میں موجود کشید گی کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ویڈیوکانفرنس کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے بتایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلے امریکی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔