وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ آج شام 6 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں ممکنہ طور پر مصطفی کمال کے انکشافات کے حوالے سے حکومت کا آئندہ کا لائحہ عمل واضع کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں مصطفی کمال کی واپسی کے حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما علی زیدی کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات پر اپنا رد عمل دیں گے ۔ اس کے علاوہ عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی پیش رفت پر بھی قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی پر بھی حکومتی موقف پیش کریں گے جبکہ سکیورٹی کلیئرنس رپورٹ اور وزیر اعظم سے کل ہونے والی اپنی ملاقات کے بارے میں بھی بات کریں گے۔

مزید :

قومی -