پاک بھارت میچ، وزیرا علیٰ ہماچل پردیش سکیورٹی پر مان گئے

پاک بھارت میچ، وزیرا علیٰ ہماچل پردیش سکیورٹی پر مان گئے
پاک بھارت میچ، وزیرا علیٰ ہماچل پردیش سکیورٹی پر مان گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فول پرو ف سکیورٹی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ ٹونٹی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا،ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سے بات ہوگئی ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کو فول پرو ف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار اور آئی پی ایل کے چیئر مین راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سے بات ہوگئی ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹونٹی کا میچ 19مارچ کو ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں شیڈول ہے ، تاہم گزشتہ دنوں ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ نے پاک بھارت میچ کی سکیورٹی سے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی تھی کہ پاک بھارت میچ کہیں اور منتقل کیا جائے۔ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ کے بیان کے بعد چیئرمین پی سی بی شہر یارخان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہواتھا۔

مزید :

کھیل -