پراعتماد تھا کہ ساتھی کھلاڑی اس بار کچھ کر دکھائیں گے : شاہد آفریدی

میرپور(ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں پورا اعتماد تھا کہ ساتھی کھلاڑی اس بار کچھ کر دکھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام اچھے کرکٹرز ہیں بس خود پر تھوڑے سے اعتماد کی ضرورت ہے اور اسی چیز نے اس میچ میں انہیں ہدف کے تعاقب میں کامیابی دلائی ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی چھ اوورز میں وکٹیں محفوظ رکھنے کی ترکیب کارآمد ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے بہت زیادہ تبدیلیاں کرنے کے بجائے صرف اپنے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا سری لنکن کپتان دینش چندی مل کا کہنا تھا کہ ان کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر بہت اچھی کرکٹ کھیلی لیکن بیٹنگ کے دوران آخری لمحات میں دس سے پندرہ رنز پیچھے رہ گئے۔