پولیو : پاکستان پر سفری پابندیوں میں3 ماہ کی مزید توسیع

پولیو : پاکستان پر سفری پابندیوں میں3 ماہ کی مزید توسیع
پولیو : پاکستان پر سفری پابندیوں میں3 ماہ کی مزید توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیوں میں 3 ماہ کی مزید توسیع کر دی ۔ ہر پاکستانی کیلئے ضروری ہو گا کہ وہ بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے پولیوتوسیع لازمی حاصل کرے۔ ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ذیلی تنظیم انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن ایمر جنسی کمیٹی کا 8 واں اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکاءنے پولیو کو ابھی بھی خطرہ قرار دیا ہے۔ میٹنگ میں کہاگیا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے میں پولیو وائرس پھیلا رہے ہیں اور دونوں ممالک پوری دنیا میں پولیو وارئس پھیلانے کے حوالے سے خطرناک ہیں اس لیے ان پر عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے اس پابندی کا اطلاق 26 فروری سے ہو گیا ہے۔

مزید :

لاہور -