”جو قائد کا غدار ہے، موت کا حقدار ہے“، یہ نعرہ انیس قائم خانی نے بنایا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق رہنماءمصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے پاکستان واپس آ کر دھواں دار پریس کانفرنس کے ذریعے سیاسی ہلچل برپا کر دیا ہے اور ہر جانب سے مختلف پیش گوئیاں کی جا رہی ہے۔ مصطفی کمال کراچی کے ناظم رہ چکے ہیں اور وہ الطاف حسین کے کتنے قریب تھے یہ سب ہی جانتے ہیں لیکن انیس قائم خانی بھی پارٹی کے ڈپٹی کنوینئر ہونے کے باعث انتہائی اہم شخصیت تھے اور پارٹی میں خوب اثر و رسوخ رکھتے تھے اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایم کیو ایم کا مشہور نعرہ ”جو قائد کا غدار ہے، موت کا حقدار ہے“ بھی انیس قائم خانی نے ہی بنایا تھا۔ ریحام خان کے پروگرام میں گفتگو کرتے تجزیہ کار ڈاکٹر جبار خٹک نے اس بات کا انکشاف کیا کہ یہ نعرہ انیس قائم خانی نے بنایا تھا جبکہ ایم کیو ایم کے پہلے چیئرمین طارق عظیم نے مصطفی کمال پر پارٹی کے دروازے کھولے جس کے بعد وہ ایک ٹیلی فون آپریٹر سے اتنے بڑے مقام پر پہنچے۔