سشمیتاکا ادھیڑ عمر اداکارﺅں کی شادیوں پر اظہارِ مسرت،خواتین کا دیر سے شادی کرنا بہترین انتخاب ہے ، اداکار ہ
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے بالی ووڈ کی نوبیاہتا اداکاراﺅں پریتی زنٹا اور ارمیلا منڈونکر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت ہی اچھی بات ہے کہ خواتین میں دیر سے شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیںاور وہ شادی کے لئے وقت لے رہی ہیں حتیٰ کہ یہ کہیں ، اوہ ! میں 20برس کی ہو چکی ہوں، میری زندگی تو ختم ہو رہی ہے لہذا مجھے اپنے لئے فوری طور پر کوئی مناسب ’پتی ‘ڈھونڈنا ہو گا ۔
بالی ووڈ ببل ڈاٹ کام کے مطابق سشمیتا سین نے مزید کہا کہ رشتے وقت کے محتاج نہیں ہوتے ،رشتے بنانے کا کوئی وقت مقرر نہیں، یہ تو صرف درست ساتھ ملنے کی بات ہے ، اور جب بھی ایسا ہوتا ہے مجھے ایسے لوگوں پر بہت رشک آتا ہے اور میں بہت خوشی محسوس کرتی ہوں۔