ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے معاملہ، کمپنیوں کی ہٹ دھری کے سامنے حکومت بے بس

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے معاملہ، کمپنیوں کی ہٹ دھری کے سامنے حکومت بے بس
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے معاملہ، کمپنیوں کی ہٹ دھری کے سامنے حکومت بے بس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر ادویہ ساز کمپنیوں کی ہٹ دھرمی کے سامنے حکومت بے بس ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ادویہ ساز کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر ڈٹ گئی ہیں اور حکومت بالکل بے بس نظر آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے سے 9 ارب روپے بٹور لئے ہیں لیکن حکومت کچھ بھی نہ کر سکی۔ کمپنیاں وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام سے ملاقات سے بھی انکاری ہیں جبکہ وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائزہ افضل تارڑ نے بھی اس تمام معاملے میں چپ سادھ رکھی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -