آدمی نے اپنے آئی فون سے کھینچی اپنی بیگم کی ایسی تصویر جس نے میاں بیوی کو پوری دنیا میں مشہور کردیا، ایسی کیا خاص بات تھی؟ آپ بھی جانئے

آدمی نے اپنے آئی فون سے کھینچی اپنی بیگم کی ایسی تصویر جس نے میاں بیوی کو پوری ...
آدمی نے اپنے آئی فون سے کھینچی اپنی بیگم کی ایسی تصویر جس نے میاں بیوی کو پوری دنیا میں مشہور کردیا، ایسی کیا خاص بات تھی؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈلز مہنگے فوٹوشوٹ کرواتی ہیں مگر پھر بھی شہرت کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے لیکن بھارتی شہر بنگلور کی ایک خاتون کو دیوالی پر بنائی گئی اس کی ایک تصویر نے دنیا بھر میں مشہور کر دیا ہے۔ اس تصویر کی خاصیت یہ تھی کہ یہ ایپل کے آئی فون 6ایس سے بنائی گئی تھی جو ایپل کمپنی نے اپنی عالمی تشہیری مہم کے لیے منتخب کر لی۔ آپ جانتے ہوں گے کہ ایپل اپنے آئی فون صارفین کو ہرسال ایک پیشکش کرتا ہے کہ جس میں صارفین سے نئے آئی فون ماڈلز سے تصاویر بنا کر بھیجنے کو کہا جاتا ہے اور پھر ان میں سے چند تصاویر کو کمپنی اپنی تشہیری مہم کے لیے منتخب کرتی ہے اور منتخب شدہ تصاویر دنیا بھر میں بل بورڈز پر لگائی جاتی ہیں جس سے وہ لوگ راتوں رات عالمی شہرت پا لیتے ہیں۔

مزید جانئے: اگر آپ بھی اپنا ہنی مون دوسروں کے پیسوں سے بالکل مفت میں منانا چاہتے ہیں تو اس آسان طریقے پر عمل کریں
بنگلور کی رہائشی رائنہ ننیاح(Raina Nanaiah) بھی انہی چند خوش قسمت لوگوں میں سے ایک ہے جن کی تصاویر اس سال ایپل نے اپنی مہم کے لیے منتخب کی ہیں۔ رائنہ کی یہ تصویر اس کے شوہر اشیش پارمرنے دیوالی کے موقع پر اپنے آئی فون 6ایس سے بنائی تھی۔ تصویر میں رائنہ نے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے اور ہاتھوں میں ایک دیا اٹھایا ہوا ہے۔اشیش نے یہ تصویر شوٹ اون آئی فون 6ایس کے ہیش ٹیگ (#ShotOniPhone6S) کے تحت یہ تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کر دی جسے ایپل نے فوری طور پر اپنی عالمی تشہیری مہم کے لیے منتخب کر لیا۔ اب رائنہ کی یہ تصویر دنیا بھر میں بل بورڈز کی زینت بن چکی ہے اور کل تک جس رائنہ کو اس کے اردگرد موجود چند ہی لوگ جانتے تھے، آج ایک سٹار بن چکی ہے جسے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ جانتے ہیں۔
انڈیاٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رائنہ کے آبائی شہر بنگلور میں بھی اس کی تصویر کے بل بورڈز لگائے گئے ہیں جن کے سامنے کھڑے ہو کر اس کے دوست سیلفیاں بنا رہے ہیں۔انڈیا ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے اشیش کا کہنا تھا کہ ”وہ دیوالی کی رات تھی اور میری بیوی رائنہ گھر کے اردگرد دیئے رکھنے میں میری والدہ کی مدد کر رہی تھی۔ میں باہر نکلا تو اس وقت رائنہ ہاتھ میں دیا لے کر جا رہی تھی، دیئے کی مدھم روشنی میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی، میں نے اسے وہیں روک لیا اور جیب سے آئی فون نکال کر اس کی تصویر بنا لی۔آج اس تصویر کی وجہ سے میں اور میری بیوی دنیا بھر میں مشہور ہو چکے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -