وہ خاتون جس نے اپنی محبت کو امر کرنے کےلئے مردہ شوہر کو ’زندہ ‘ کر دیا ، لاکھوں لوگوں کے دل جیت لئے

وہ خاتون جس نے اپنی محبت کو امر کرنے کےلئے مردہ شوہر کو ’زندہ ‘ کر دیا ، ...
وہ خاتون جس نے اپنی محبت کو امر کرنے کےلئے مردہ شوہر کو ’زندہ ‘ کر دیا ، لاکھوں لوگوں کے دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک)شوہر اور بیوی کے رشتے کی بنیاد محبت پر رکھی جاتی ہے اوردونوں کے مابین اعتبار، بے لوث محبت ، خیالات و نظریات میں ہم آہنگی ،زندگی میں درپیش مسائل ، رنج و غم کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرنا اس رشتے کو لازوال بنانے کی راہ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔دونوں میں سے کسی ایک کی وفات کے بعد زندگی کی خوشیاں ماند پڑ جاتی ہیں۔ امریکی خاتون نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش سے کچھ ماہ قبل اپنے آنجہانی شوہر کو ہمیشہ کےلئے ’زندہ‘ کرکے سوشل میڈیا پر ہزاروں افرادکوجذباتی کرنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگوں کے دل بھی جیت لئے ہیں۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق نکول کا تعلق امریکی ریاست مسسیپی سے ہے ۔نکول کا کہنا ہے کہ ہمارے دوسرے بچے کی پیدائش سے چند ماہ قبل ہی میرے شوہر کا انتقال ہو گیا ۔ میں اپنی بیٹی کی پیدائش سے قبل اپنے شوہر ، اور بیٹے کےلئے کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی کہ جس سے میرے دونوں بچوں کو ہمیشہ اپنے آنجہانی باپ کی موجودگی کا احساس ہوتا رہے اور میری بیٹی جس نے دنیا میں آنکھ کھولنے سے قبل ہی اپنے باپ کو کھو دیا اس کےلئے اپنے باپ کی یادیں کبھی ماند نہ پڑیں۔ اس مقصد کےلئے حاملہ نکول نے اپنے 4سالہ بیٹے کے ہمراہ فوٹو شوٹ کےلئے ماہر فوٹوگرافر نکولے کی خدمات حاصل کیں جس نے ان کی عام تصاویر کو فوٹو شاپ کا استعمال کرتے ہوئے خاص یادگار میں تبدیل کر دیا۔ نکولے نے بڑی مہارت کے ساتھ حاملہ نکول ، ان کے بیٹے کی موجودہ تصاویر اور ان کے آنجہانی شوہر کی ماضی کی تصاویر کے درمیان ربط قائم کرتے ہوئے خاندان کو مکمل کر دکھایا ۔نکولے نے ان تصاویر میں نکول کے آنجہانی شوہر کو ایک فرشتہ کے طورظاہر کیا جو کہ مرنے کے بعد بھی اپنے خاندان  کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہے۔
فوٹرگرافر کونلے کا کہنا ہے کہ ان تصاویر پر کام کرتے ہوئے وہ بھی جذبات کی رو میں بہہ گئے تھے اورکئی موقعوں پر ان کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں تھی۔نکول نے اپنے آنجہانی شوہر کو اپنے بچوں کےلئے ہمیشہ کےلئے زندہ کر دکھایا ہے اور یہ اس کی اپنے خاندان سے محبت کے اظہار کا اچھوتا طریقہ ہے،سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو 1لاکھ سے زائد مرتبہ شئیر کیا جا چکا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -