سکیورٹی خدشات:پاکستان کی ویمن ٹیم کو بھی بھارت بھیجنے سے روک دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی کی ضمانت تک پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی میں تاخیر ہو گئی ہے جبکہ ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کیلئے ویمن کرکٹ ٹیم کو بھی سکیورٹی کی ضمانت ملنے تک بھارت روانگی سے روک دیا گیا ہے۔
لاہور میں پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بھارت میں سکیورٹی کی صورتحال پر تشویش ہے۔ جب تک ہماری تیم ہمیں کلیئرنس نہ دیدے ہم ٹیم کو بھارت نہیں بھجوائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ویمن ٹیم کی روانگی بھی سکیورٹی کی ضمانت ملنے تک موخر کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہمیں ویزے بھی نہیں بھیجے گئے ۔ عالمی کپ میں شرکت کے بارے میں جو بھی فیصلہ حکومت کرے گی وہ بورڈ کو قبول ہوگا۔