ابھی عمر ہی کیا ہے ؟ بھارتی فلم انڈسٹری کی ’’بوڑھی ‘‘ کنواری دوشیزائیں ، جو ابھی تو میں’’جوان ‘‘ ہوں کے گیت گاتی ہیں

ابھی عمر ہی کیا ہے ؟ بھارتی فلم انڈسٹری کی ’’بوڑھی ‘‘ کنواری دوشیزائیں ، ...
ابھی عمر ہی کیا ہے ؟ بھارتی فلم انڈسٹری کی ’’بوڑھی ‘‘ کنواری دوشیزائیں ، جو ابھی تو میں’’جوان ‘‘ ہوں کے گیت گاتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ اداکاراؤں کی زندگی میں افیئرز کی خبریں شائع ہونا عام سی بات ہے ،ادکاراؤں کی شادیاں بننے اور ٹوٹنے کے حوالے سے  میڈیا میں ہونے والی بحث میں عام  لوگ  بھی بڑی دلچسپی لیتے ہیں ۔لیکن اکثر اداکارئیں ایسی ہوتی ہیں جو شادی کو اپنے کیرئیر میں رکاوٹ سمجھتے ہوئے اپنے عروج کے دنوں میں تو شادی کے نام سے ہی گھبرا جاتی ہیں،لیکن بعض ہندوستانی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنے عروج کے دنوں میں ہی اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرتے ہوئے شادی کر لی اور ابھی  تک اسے کامیابی کے ساتھ نبھا رہی ہیں ۔بالی ووڈ میں ہونے والی اکثر شادیاں ناکام بھی ہوئیں اور کامیاب بھی ۔

ابھی حال ہی میں پریتی زنٹا نے 41سال کی عمر میں شادی رچائی جبکہ گزشتہ دنوں ’’ارمیلا ماتونڈکر‘‘نے بھی زندگی کی 42بہاریں مکمل کرنے کے بعد اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرتے ہوئے محسن اختر میر سے شادی کی ہے ۔ہم آپ کو بتاتے ہیں بالی ووڈ کی اُن ایکٹریس کے بارے میں ، جو 35سے40سال کی ہو چکی ہیں لیکن اگر ان سے شادی کی بات کی جائے تو ’’ابھی عمر ہی کیا ہے ‘‘کہہ کر جان چھڑا لیتی ہیں ۔

سشمیتا سین

1975  میں پیدا ہونے والی سشمیتا سین ’’ مس یونیورس‘‘ کا خطاب جیتنے والی پہلی بھارتی ماڈل رہی ہیں،خود کو ہمیشہ دلہن کے روپ میں دیکھنے کی خواہشمند  سشمیتا  42سال کی ہونے کے باوجود ابھی تک ’’کنواری ‘‘ہیں ۔ایک وقت تھا کہ ان کا نام پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر سٹار وسیم اکرم سے لے کر بزنس مین انل امبانی تک بہت سے لوگوں سے جڑ چکا ہے۔
بپاشا باسو

بپاشا باسو اور جان ابراہم کے افیئر کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہیں ۔ جان ابراہم سے رشتہ ٹوٹاتو ان کے کئی افیئر میڈیا میں آئے ،آج کل بپاشا ’’کرن سنگھ گروور ‘‘ کے ساتھ شادی کے ’’خواب ‘‘ بننے میں مصروف ہیں اور حال ہی میں ان کی منگنی کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں اور وہ رواں سال ہی شادی کی پلاننگ کر رہی ہیں۔38سالہ بپاشا کی شادی کی یہ ’’بیل‘‘ منڈھے چڑھتی ہے کہ نہیں ،فی الحال اس بارے میں کوئی پشین گوئی نہیں کی جاسکتی ۔
تبو


بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ’’تبو ‘‘زندگی کی 45بہاریں دیکھ چکی ہیں ،بالوں میں چاندی اترنے کے باوجود وہ بھی ابھی تک ’’کنواری ‘‘ ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ شادی کرنے ، گھر سنبھالنے اور بچے پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے بھی اسی سال شادی رچانے کا عندیہ دیا ہے،لیکن دیکھیں ان کے سپنوں کا شہزادہ کون ہے ،کہتے ہیں کہ پریتی زنٹا اور ارمیلا کی طرح تبو نے بھی اپنے سے کافی ’’کم عمر ‘‘دولہے پر نظریں گاڑھی ہوئی ہیں ،لیکن وہ ہے کون اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔
نغمہ


90 کی دہائی میں فلم’’باغی ‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ نغمہ بھارتی ’’ فلم نگری ‘‘کا دامن چھوڑ کر بھارتی ’’راج نیتی‘‘میں قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کے ساتھ ان کی ’’ناکام محبت‘‘کے چرچے بڑی دیر تک ہر خاص و عام کی زبان پر رہے اور میڈیا نے بھی ان دونوں کی محبت کو خوب اچھالا ،شادی میں ناکامی پر نغمہ کا نام کئی اور لوگوں کے ساتھ بھی آتا رہا ،سارے افیئر ز میں ناکامی کے بعد 42سالہ نغمہ آج بھی ’’کنواری کی کنواری ‘‘ہی ہیں اور غیر شادی شدہ زندگی گزارتے ہوئے اپنے ’’دولہا میاں‘‘کی راہ تک رہی ہیں۔
امیشا پاٹیل


امیشا پاٹیل نے سال 2000ء میں فلم ’’کہو نہ پیار ہے ‘‘بالی ووڈ میں دھواں دار انٹری ماری ،سنی دیول کی فلم ’’غدر ‘‘ نے اس معصوم صورت اداکارہ کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔ ایک وقت تھا کہ امیشا کا نام فلم ساز وکرم بھٹ کے ساتھ اتنا جڑا کہ ان دونوں کی شادی کے چرچے بھارتی میڈیا پر چھائے رہے ،لیکن پھر نجانے کیا ہوا کہ اس محبت کا انجام بھی وہی ہوا جو اکثر بالی ووڈ میں ہوتا ہے ۔40سالہ امیشا پاٹیل آج کل اپنے بزنس پارٹنر کنال کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں اور ان دونوں کی دوستی کے خوب چرچے ہیں ،لیکن امیشا کی قسمت دیکھیں کہ اس کا ’’بوائے فرینڈ ‘‘کنال شادی شدہ ہے ،لہذا ابھی امیشا کی شادی کس سے اور کب ہو گی کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔
شمیتا شیٹھی


بالی وڈ اداکارہ اور آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کی مالکن شلپا شیٹی نے سال 2009 میں 34 سال کی عمر میں شادی کی تھی، لیکن ان کی چھوٹی اور اکلوتی بہن شمیتا بھی 37 سال کی ہونے کے باوجود ا بھی تک ’’کنواری‘‘ ہیں۔2000ء میں فلم ’’محبتیں ‘‘سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی شمیتا نے فلموں میں ناکامی کے بعد ’’آئٹم سانگ ‘‘میں نام پیدا کیا ،اس کی واحد ہٹ مووی ’’زہر ‘‘تھی جس میں ہیرو کا کردار عمران ہاشمی نے ادا کیا تھا ۔ سال 2009 ء میں آسٹریلین کرکٹر شین وارن کے ساتھ شمیتا کے افیئر کی خبریں آتی رہیں ،لیکن کئی اور ناموں کے ساتھ جڑنے کے باوجود وہ آج بھی غیر شادی شدہ ہیں۔
راکھی ساونت


ملکہ کے نام سے مشہور ’’آئٹم گرل ‘‘ اور بالی ووڈ کی ’’بولڈ ترین اداکارہ ’’ راکھی ساونت‘‘ بھی 37 سال کی ہو چکی ہیں۔ فلموں میں شادیاں رچانے والی راکھی ساونت نے حقیقی زندگی میں گھر اب تک نہیں بسایا ، خود کو ’’کنواری ‘‘ ظاہر کرنے والی ہے راکھی ساونت جب سے بالغ ہوئی ہیں کوئی درجن بھر ’’محبتیں ‘‘سرانجام دینے کے باوجود آج بھی غیر شادی شدہ ہیں۔
رائما سین


بالی وڈ کی اداکارہ رائما سین بھی اب تک شادی کی دہلیز تک نہیں پہنچ سکی ہیں 36 سال کی یہ اداکارہ بالی ووڈ، بنگالی کے ساتھ ساتھ انگلش اور ملیالم سنیما میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔آج سے تین سال پہلے رائما سین کے آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ لی کے ساتھ افیئر کے چرچے تھے اور ان دونوں کو زیادہ تر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا ،لیکن 37ویں سال میں قدم رکھنے کے باوجود یہ بھی ’’کنواری ‘‘ زندگی گزار رہی ہیں۔
تنیشا


بالی وڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ تنوجا کی بڑی بیٹی اور اداکارہ کاجول نے 25 سال کی عمر میں اجے دیو گن کے ساتھ شادی کر کے’’ گھر گر ہستی‘‘ سنبھال لی تھی، لیکن ان کی چھوٹی بیٹی تنشا 35 سال کی ہونے کے بعد بھی ’’کنواری ہیں ۔ واضح رہے کہ فلموں  کی ناکام اننگز کھیلنے کے بعد انہوں نے متنازع انڈین شو ’’بگ باس ‘‘ 7 کے ذریعے چھوٹی سکرین پر جلوہ گھر ہوئیں ،اداکار ارمان کوہلی کے ساتھ پہلے افیئر پھر منگنی اور شادی کی خبریں عام ہوئیں لیکن پھر وہی’’ اَن بن‘‘ آج کل تنیشا ’’سدھارتھ شکلا‘‘ کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں ،لیکن 35سال  کی عمر کوئی شادی شدہ زندگی کے لئے مناسب تھوڑی ہے ؟ اسی لئے تو موصوفہ بھی ابھی تک کنواری ہیں۔

مزید :

تفریح -