مصطفیٰ کمال وہی ڈھول پیٹ رہے ہیں جو عمران خان اور جماعت اسلامی پیٹتی رہی :فاروق ستار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم پر ہر طرح کے الزامات لگائے گئے لیکن وہ الزامات نہ تو عدالتوں میں اور نہ ہی عوامی عدالتوں میں ثابت ہوئے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کاکہناتھا کہ ہم نے ےپارٹی کی تنظیم نو کی اور عوام کے سامنے حقائق رکھے،ہم لانچنگ پیڈ پر ہیں ہماری مقبولیت میں اضافہ ہواہے بھتہ خوری اور دیگر الزامات لگے لیکن یہ الزامات نہ توعدالتوں میں اور نہ عوامی عدالتوں میں ثابت ہوئے،عوام نے ووٹ دے کر الزامات کو غلط ثابت کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے لاپتاکارکنوں کے لواحقین سے نامعلوم نمبرسے رابطے کیے جارہے ہیں، رابطوں میں وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے،جیلوں میں موجود لوگوں کے اہلخانہ کو لالچ اور دھمکیاں دی جارہی ہیں،مائنس ون فارمولے کو کسی اورطرح عملی جامہ پہنایاجارہا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ پیرا شوٹ سے قیادتیں نہیں اتاری جاتیں ،ہمارے نادان دوست گزشتہ دو دنوں سے الزامات لگارہے ہیں،عمران خان نے کہامیں 15سال سے کہہ رہاتھاوہی مصطفی ٰکمال نے کہاجبکہ عمران خان کوکہناچاہیے تھامیں منہ کی کھارہاہوں مصطفی ٰکمال کوبھی کھاناپڑے گی ،مصطفیٰ کمال وہی ڈھول پیٹ رہے ہیں جو عمران خان اورجماعت اسلامی پیٹتی رہی۔